صوابی،باپ بیٹوں سمیت 5 افراد نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے

صوابی میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق صوابی میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے جن میں باپ اور اس کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پرپہنچیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا اسی حوالے سے ریسکیو 1122 کے ترجمان لقمان خان نے بتایا کہ ایک نوجوان نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوبنے لگا تو اس کے والد نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی دریا میں ڈوب گیا، اس کے بعد دوسرے بیٹے نے اپنے والد اور بھائی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed