ملک طہماش کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،گل محمد

پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے اور سینئر کارکن گل محمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے ملک طہماش خان نے اپنے دورِ اقتدار میں حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے جو عملی اقدامات کیے تھے، ان کے اثرات آج بھی واضح ہیں اور علاقے کے عوام آج بھی ان کے ترقیاتی کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں گل محمد کا کہنا تھا کہ ملک طہماش خان کے دور میں حلقے میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جن سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بعد پی ٹی آئی اور اب جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے بھی منتخب ہوئے، تاہم حلقہ آج بھی متعدد بنیادی اور ضروری ترقیاتی منصوبوں کا منتظر ہے.انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ملک فردوس خان کی بلدیاتی دور میں خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق بلدیاتی دور میں مکمل کیے گئے متعدد منصوبے آج بھی عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔گل محمد نے کہا کہ عوام اب محض دعووں کے بجائے عملی اقدامات چاہتے ہیں اور آنے والے وقت میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ صوبے میں آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا، کیونکہ عوام پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے نالاں اور مایوس ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed