گورنمنٹ ہائی سکول وڈپگہ پشاور میں جشن آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے پرنسپل نور الامین برکی، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے دوران طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کرکے وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سکول کو قومی پرچموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔پرنسپل نور الامین برکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، جنکی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں نئی نسل کو ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی







