اسلام آباد کے 27 تھانوں کو 14 سال بعد 30 نئی گاڑیاں فراہم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 27 تھانوں کو 14 سال بعد 30 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیںاس ضمن میں اسلام آباد پولیس کے تھانوں کو نئی گاڑیاں دینے کی تقریب منعقد ہوئیجس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے گاڑیوں کی چابیاں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ ناکارہ گاڑیوں کے ساتھ جدید پولیسنگ کا تصور ناممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ وقت کے مطابق پولیس کی ضروریات کو پورا کرکے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نئی گاڑیوں سے پولیس کا رسپانس ٹائم بہتر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو عوام کی حفاظت اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔محسن نقوی نے کہاکہ وسائل کی فراہمی سے پولیس اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز سے ادا کر سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے، تھانوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ہماری ماحول دوست پالیسی کا حصہ ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرولیم اخراجات میں نمایاں کمی ہو گی۔ طلال چوہدری نے کہاکہ وزیر داخلہ نے نئی گاڑیاں اسلام آباد کے 27 تھانوں کے حوالے کر دی ہیں، اسلام آباد پولیس کے پاس 14 سال سے پرانی گاڑیاں تھیں۔ طلال چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد پاکستان کا دارلحکومت ہے اور یہیں سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج جاتا ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ افسران کو بھی لاجسٹکس فراہم کئے جا رہے ہیں، ان کیلئے گھروں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ طلال چوہدری نے کہاکہ تمام 27 تھانوں کی تعمیر اور بحالی پر بھی کام جاری ہے، اسی سال تمام تھانوں پر تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے کہاکہ نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 9 ہزار نئے جوان بھرتی کئے جا رہے ہیں، جس میں میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ان تمام اقدامات سے ہم اسلام آباد پولیس کو پورے ملک کیلے ماڈل بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ ساری تبدیلی صرف گزشتہ 2 سال میں آئی ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اعلیٰ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed