صوابی ، دوسگے بھائیوں سمیت 3افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے

دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر نہانے کے دوران دو بھائیوں سمیت چار افراد ڈوب گئے، ایک کو زندہ جبکہ دونوں بھائیوں کی لاش نکال لی گئیں اور ایک کی تلاش تاحال جاری رہی، بتایا گیا ہے کہ بٹاکڑہ کے مقام پر دیر سے تعلق رکھنے والے گوجر برداری کے نوجوان دریائے سندھ کے کنارے اپنی بھینسیں چرا رہے تھے اور خود دریائے سندھ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران تیز و تند پانی کی زد میں آکر تینوں ڈوب گئے ایک رشتے دار کو زندہ نکالا گیا جبکہ دو نوجوان بھائی 28 سالہ جاوید اور 20 سالہ عبد اللہ ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے دونوں لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا دریں اثنا موضع نبی کے مقام پر بھی دریائے سندھ میں 18 سالہ نوجوان مہران سکنہ بیکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکالنے کے لیے ریسکیو کی آپریشن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed