افغان تاجرکے خاندان سمیت ویزا توسیع کیلئے تفصیلی فیصلہ کرنے کاحکم

پشاور ہائیکورٹ نے بڈھ بیر پشاور میں مقیم معروف افغان تاجر نور جان احمد زئی اور ان کے 12 رکنی خاندان کی ویزا توسیع سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد اور متعلقہ حکام کو 15 دن کے اندر قانون کے مطابق تفصیلی فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ FBR کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ اور سرحد چیمبر آف کامرس کے رکن درخواست گزار نے ویزا مدت کے دوران باقاعدہ توسیع کی درخواستیں جمع کرائی تھیں، تاہم حکام کی جانب سے بروقت فیصلہ نہ کرنا قانونی عدم توجہی ہے۔ ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ متعلقہ حکام پر قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں مناسب اور قانونی اقدام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed