طوفانی بارشوں،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے پیشگی الرٹ میں کہا ہے کہ 13 تا 15 اگست دریائوں کے بالائی ملحقہ علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں مقامی وبرساتی اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، خیبر پختونخوا میں چترال، سوات، شانگلہ، بٹگرام، اپر و لوئر دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، باجوڑ، بونیر، کرم، اورکزئی، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں سیلابی صورتحال متوقع ہے ، آزاد کشمیر میں حویلی، پونچھ اور سدھنوتی جبکہ گلگت بلتستان میں خرمنگ، گھانچے، گلگت، نگر، دیامر، ہنزہ، غذر، گوپس یاسین اور استور میں بھی اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، مزید برآں پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی 13 تا 15 اگست بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں اور برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔بلوچستان میں موسی خیل، بارکھان، خضدار اور ڈیرہ بگٹی جبکہ پنجاب میں مری، ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر جبکہ دریائے راوی میں بلوکی اور دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقامات پر کم درجے کا بہائو متوقع ہے۔ پیشگی الرٹ کے مطابق 13تا 15 اگست پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ، اسی طرح سیالکوٹ، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، بھکر، راولپنڈی، اسلام آباد، قصور، اوکاڑہ، مردان اور صوابی کے شہروں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed