ممتاز عالم دین مولانا ادریس کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو چند دن قبل سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ سے گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق ملزم سلیم کی کئی ماہ سے ریکی کی جا رہی تھی ۔ اسکی شناخت اسکے ہیلمٹ پر لگے ایک سٹیکر سے کی گئی۔ ملزم سلیم جب 5فروری 2026 کو مولانا محمد ادریس پر فائرنگ کر کے واپس اپنے موٹر سائیکل پر آرہا تھا تو اس نے ایک ہیلمٹ پہن رکھاتھا جس پر ایک سٹیکر لگا تھا۔ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس زاوئے پر تفتیش شروع کر کے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ ذرائع کا کہنا ہے ملزم کا تعلق دہشت گرد گروپ داعش سے ہے۔داعش نے مولانا محمد ادریس کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی ۔ دوسری جانب چارسدہ پولیس کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں مولانا محمد ادریس کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی خبر کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے سرگرم عمل ہے اور جب ملزم کی گرفتاری عمل میں آجائے تو میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed