سابقہ فاٹا اور پاٹا میں اربوں کی ٹیکس چوری کا انکشاف

ٹیکس سے مستثنی قبائلی علاقوں اور ملاکنڈ ڈویژن میں مبینہ اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر خام مال منگوانے والی فیکٹریوں سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی حکومت نے اسل سلسلے میںخصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے اور تحقیقات کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں متوقع ہیں ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تمام فیکٹریوں کی آڈٹ انکوائری فزیکل انسپکشن کے ذریعے کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں گریڈ 20 کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور اعجاز احمد خان اور کوہاٹ زون کے افسران بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی میں گریڈ 18 کے افضل خان اور فیضان الحق بھی شامل ہیں جبکہ پشاور اور کوہاٹ زون سے دو، دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed