پاکستان سٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی کے پنشنرز کا اجلاس گزشتہ روز سینٹر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال سے پنشنرز کو ماہانہ پنشن نہیں مل رہی جس سے ان کی مشکلات میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔اجلاس میں اس بات پر تعجب کا اظہار کیا گیا کہ ماہانہ تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لئے فنڈز موجود ہیں لیکن پنشنرز کو ان کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے جو قانونی اور اخلاقی لحاظ سے ناجائز ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سینٹر کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات اور ماہانہ پنشن کی باقاعدہ ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔







