شمالی وزیرستان آپریشن ‘4اہم کمانڈرز سمیت 62خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کیں، جن کے دوران متعدد خوارج ہلاک، ان کے ٹھکانے تباہ اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، اس دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 خوارج ہلاک کئے گئے۔11اگست 2026 کو جاری کارروائیوں کے دوران انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کی نقل و حرکت اور ان کے ٹھکانوں کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر کے ذریعے درختوں کے نیچے چھپے خوارج کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد انہیں درست کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے زخمی خوارج کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 اہم خوارج کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے، حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری کارروائیوں کے دوران اب تک 62 خوارج ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔کارروائیوں کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور آخری خوارجی کے خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed