بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 15دہشت گرد ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران 15دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے دوران 15خوارج مارے گئے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed