یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پانام ڈھیری میں پروقار تقریب

صوبہ بھر کی طرح پشاور کے علاقے پانام ڈھیری میں بھی یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سابق ناظم یوسی پانام ڈھیری، اونگزیب خان، کے حجرے میں منعقد ہوئی، جس میں ایس ایچ او متھرا صدام خان، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم اونگزیب خان نے شہدائے پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں خود بھی ایک شہید کا باپ ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے، کیونکہ شہید کی موت دراصل قوم کی حیات ہوتی ہے۔” انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر ایس ایچ او متھرا صدام خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر محاذ پر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی، ملک میں امن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed