الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں سے 14لاکھ 84ہزار ووٹرز کو نکال دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر فہرستوں سے 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹر کو خارج کر دیا، دو ماہ میں ملک بھر میں تقریبا 6 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کم ہوئے۔الیکشن کمیشن نے 7 مئی سے 2 جولائی تک کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد وشمار جاری کر دیئے، ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار 4 سو 58 کی خالص کمی ریکارڈ کی گئی۔حکام کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے کم ہو کر 13 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار 399 رہ گئی۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14 لاکھ 84 ہزار 382 وفات پانے والے ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کیا گیا، ووٹرز فہرستوں میں 8 لاکھ 94 ہزار 924 نئے اہل ووٹرز شامل کئے گئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 909 ووٹرز کی کمی ہوئی، سندھ میں 97 ہزار 216 ووٹرز کم ہوئے، جس میں 4 لاکھ 50 ہزار مرد اور 1 لاکھ 38 ہزارخواتین ووٹرز شامل ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں نادرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہونے کے باعث ڈپلیکیٹ ووٹرز کا امکان نہیں، انتخابی فہرستیں نادرا سے موصول ڈیٹا کی بنیاد پر سیکشن 25 کے تحت مسلسل اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed