دریائے مانگل کو آلودگی سے بچانے کے لئے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

دریائے مانگل کو آلودگی، غیر قانونی صنعتی فضلے، کچرے کی تلفی اور دریا کے قدرتی بہا کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے عوام کی بڑی تعداد "مانگل بچائو تحریک کے زیر اہتمام دریا کے کنارے احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہناتھا دریائے مانگل ہماری زمینوں کی زرخیزی، ماحولیات کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، اس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے شرکا نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ دریائے مانگل میں غیر قانونی صنعتی فضلہ اور ٹھوس کچرا پھینکنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تمام صنعتی اداروں کے لیے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم لازمی قرار دیا جائے، ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور باقاعدہ آڈٹ کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔مظاہرین نے دریائے مانگل کے کناروں پر غیر قانونی تجاوزات، دریا کی تہہ میں بے دریغ کھدائی اور جنگلات کی کٹائی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "مانگل بچا تحریک” اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دریائے مانگل کو آلودگی سے پاک، محفوظ اور اس کے قدرتی حسن و بہا کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس ماحولیاتی تحریک میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے دریائے مانگل کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔واضح رہے کہ 56 دیہات سے منسلک دریائے مانگل ایوب میڈیکل کمپلیکس ،رہائشی کالونیوں صنعتی اور معدنیات کی لیزوں کے کچرے ،ٹھوس فضلہ سے متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے شفاف پانی پر 20 سے زاہد مچھلی کے فارم ،درجنوں پن چکیاں اور زرخیز زمینوں کی زراعت متاثر ہوئی ہے۔اہلیان علاقہ پر مشتمل مانگل بچا تحریک نے دریا کی آبی آلودگی سے تحفظ کے لئے دلاور خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں تحریک جاری رکھی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed