بانی رہائی تحریک’ 5 اگست کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے’ شفیع جان

صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبائی وزرا مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں تاکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں، متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور عوام سے براہِ راست رابطے کو مزید موثر بنایا جا سکے۔دورہ مانسہرہ کے دوران مانسہرہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پانچ اگست کو عمران خان کی حراست کو تین سال مکمل ہو جائیں گے اور اسی روز ان کی رہائی کے لیے تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور پانچ اگست کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔شفیع جان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کی خدمت و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کی سلامتی، استحکام اور دفاع ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحافت کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی سال 2026-27 میں صحافیوں کی فلاح کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن کے تحت صحافیوں کے بچوں کو وظائف، اسکالرشپس، بلا سود قرضے اور دیگر فلاحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کالونی کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ جرنلسٹس اینڈومنٹ فنڈ کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے اور صوبہ بھر کے پریس کلبوں کی سولرائزیشن بھی مرحلہ وار مکمل کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر نے مانسہرہ پریس کلب کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی سولرائزیشن اور رینوویشن بھی صوبائی حکومت مکمل کرے گی۔ انہوں نے پریس کلب انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رینوویشن کے لیے پی سی ون تیار کرکے محکمہ اطلاعات کو فراہم کیا جائے تاکہ منصوبے پر جلد عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلب جدید سہولیات سے آراستہ ہوں تاکہ صحافی برادری کوبہتر پیشہ ورانہ ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed