پشاور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو پیسکو کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے پیسکو کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے اور 5 ارب 15کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کرنے سے متعلق جاری نوٹس کیخلاف دائر رٹ پٹیشن پر پیسکو کیخلاف کارروائی روک دی اور متعلقہ حکام سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔ اس موقع پر وفاق کی نمائندگی اسسٹنٹ آٹارنی جنرل بیرسٹر راحت علی نحقی جبکہ ایف بی آر کے ایڈوائزر عمیرجمال بھی پیش ہوئے ۔ عدالت نے پیسکو کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے ایف بی آر کے نوٹس کیخلاف عبوری حکم امتناعی جاری کر دی۔ تحریری حکم کے مطابق 19 مئی 2026 کو ایف بی آر نے پیسکو کو نوٹس جاری کیا جس میں پیسکو سے سیلز ٹیکس کی مد میں 5 ارب 15 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس کے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔پیسکو کے وکیل کاموقف تھا کہ پیسکو 2013 میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت 1ارب 60 کروڑ ادا کر چکے ہیںلہذا مذکورہ ادائیگی ہونے کے بعد ایف بی آر قانونی طور پر مزید ادائیگی کا مطالبہ کرنے کا جواز نہیں رکھتا لہذا اس نوٹس کو کالعدم قرار جائے۔عدالت نے پیسکو کو ہدایت کی کہ مطلوبہ رقم کا پوسٹ ڈیٹڈ چیک ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائیں اور جب تک کیس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوتا کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے۔عدالت نے متعلقہ حکام سے 14 روز میں جواب طلب کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed