توہین ناقابل برداشت ،فوجی جوانوں سے معذرت کرتا ہوں، طاہر اشرفی

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کورآرڈینیٹر مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ شہدا کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور شہدا کے اہل خانہ سے معذرت کرتا ہوں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشتگرد ملک کے امن کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوان مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، افواجِ پاکستان کے جوان چند ہزار روپے تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ وطن کے دفاع اور شہادت کے جذبے کے ساتھ سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پاکستاننیوز حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ شہدا کی قربانی کا کوئی مالی معاوضہ نہیں ہوسکتا، شہادت مومن کا اعلی مقام اور باعثِ فخر اعزاز ہے، اسلامی ریاست کے محافظوں کی خدمات اور قربانیاں انتہائی قابلِ احترام ہیں، جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرے، اس کی توہین کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو اپنے شہدا کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست دانوں کو چاہیے کہ وہ قومی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا حوصلہ بلند کریں اور سیاسی اختلافات کو اداروں پر تنقید کا ذریعہ نہ بنائیں۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان آج دنیا میں امن کے داعی کے طور پر ابھر رہا ہے، اس لیے قومی اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں سیاست ہونی چاہیے، اداروں کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنے کا کسی کو حق حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہلِخانہ کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتن الخوارج اور دیگر دشمن عناصر کو قوم اچھی طرح پہچان چکی ہے، اس لیے دانستہ یا نادانستہ کسی بھی دشمن یا دہشتگرد کا سہولتکار نہیں بننا چاہیے۔ پاکستاننیوزقبل ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد نے مولانا طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں ملاقات کی، ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق ملاقات میں سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر محنت سعید غنی، صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض شاہ شیرازی، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، اور دیگرحکام شریک تھے۔قومی پیغام امن کمیٹی کے وفد میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر، سیکریٹری یں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed