شارجہ سے آیا پاکستان کا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتہ ہوگیا ، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کے ٹو بوئنگ 737 اورماڑا کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتہ ہوا ،نجی کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔طیارے کا رابطہ رات 9 بج کر 32 منٹ پر منقطع ہونے کی اطلاعات ہیں، طیارے کی تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پاک فضائیہ کا ساب طیارہ اور پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ بھی سرچ آپریشن میں شریک رہا، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہوا۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز لاہور کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے تعینات کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق لاپتہ طیارہ فنی خرابی کے بعد مرمت کیلئے شارجہ گیا تھا، طیارہ پانچ دن شارجہ میں رہا اور یہ فیری فلائٹ (خالی طیارہ )کرتے ہوئے کراچی واپس آ رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق شارجہ میں طیارے کی مرمت Northern techniques نامی کمپنی نے کی اور یہ کمپنی پاکستان کے ایک سابق مشیر ہوابازی کی بتائی جاتی ہے۔ترجمان پی اے اے کے مطابق شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے سے دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہوا، کارگو طیارے نے پرواز کے دوران نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی تھی







