صوبائی حکومت نے گریڈ 19سے گریڈ 20 میں باقاعدہ بنیادوں پر ترقی پانے والی 14 خاتون افسران کی نئی تعیناتیاں اور ایڈجسٹمنٹس کی گئی ہیں۔ ان میں فوزیہ نورین کو جی جی ڈی سی صابر آباد کرک سے تبدیل کر کے جی جی ڈی سی کرک میں بطور پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ رقیہ بی بی کو جی جی ڈی سی نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان سے تبدیل کر کے جی جی ڈی سی نمبر 2 ڈیرہ اسماعیل خان مقرر کیا گیا ہے۔حمیرا ناز کو گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور اور سدرہ نثار کو جی جی ڈی سی نوشہرہ میں بطور پروفیسر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ عشرت جبین کو جی جی ڈی سی زریاب کالونی پشاور سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل یا پروفیسر جی جی ڈی سی نواں شہر ایبٹ آباد لگایا گیا ہے۔ سراج السبا کو جی جی ڈی سی عمرزئی چارسدہ سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل یا پروفیسر جی جی ڈی سی مرغوز صوابی تعینات کیا گیا ہے۔حمیدہ بانو کو جی جی ڈی سی تخت بھائی مردان سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل یا پروفیسر جی جی ڈی سی کاٹلنگ مردان، ہما ابرار کو جی سی جی سی گلبہار پشاور میں ہی بطور پروفیسر اور غوثیہ ناز کو جی جی ڈی سی بالامبٹ دیر لوئر سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل یا پروفیسر جی جی ڈی سی جندول دیر لوئر مقرر کیا گیا ہے۔اس طرح تسلیم بانو کو جی جی ڈی سی خار باجوڑ میں بطور پرنسپل یا پروفیسر، مسمات صائمہ نورین کو جی جی پی جی سی مردان میں بطور پروفیسر، عفت امجد کو جی جی ڈی سی مدین سوات سے تبدیل کر کے بطور پروفیسر جی جی ڈی سی باچا خان پشاور،زبیدہ امجد کو جی جی ڈی سی شیخ ملتون مردان سے تبدیل کر کے بطور پروفیسر جی جی پی جی سی مردان اورزینت یاسمین کو جی جی پی جی سی سیدو شریف سوات میں ہی بطور پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔






