آٹا مزید مہنگا،20کلو کا تھیلا 3000روپے کا ہوگیا

20کلو آٹے کے بوری کی قیمت 3000روپے سے تجاوز کر گئی ہے دو دنوں کے دوران آٹے کے 20 کلو بوری کی قیمت میں تقریبا 250 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے نئے وفاقی اور صوبائی بجٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹے اور میدہ کی قیمتوں میں ایک بار پھر مزید اضافہ ہو گیا ہے۔پشاور میں فائن اٹا اسپیشل اٹا مکس اٹا اور سرخ اٹے کے 20 کلو اور 80 کلو اٹے کی بوری کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف تندور مالکان کی جانب سے روٹی کا وزن مزید کم کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب سے اٹے کے سپلائی پر پابندی کے باعث اٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شہر میں 20 کلو اور 80 کلو اٹے کی بوری کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کا وزن مزید گر گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے آٹے سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں بجٹ کے بعد مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے سفید پوش طبقے کی مشکلات میں دن بدن مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed