پشاور میں آٹا مزید مہنگا’ 20 کلو تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی

پشاور میں 20 کلو اور 80 کلو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے مافیا نے اب تک ایک ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے ۔80 کلو اٹے کی بوری کی قیمت ساڑھے 11 11 ہزار روپے قیمت تک پہنچ گئی ہے جبکہ 20 کلو اٹے کی بوری کی قیمت ساڑھے 27 سو روپے تک پہنچ گئی ہے اسپیشل فائل۔فائن۔اور مکس اٹے 20 کلو بوری کی قیمت 2300 روپے سے ساڑھے 27 سو روپے تک پہنچ گئی ہے فائن اٹا۔اسپیشل فائن اٹے کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے 80 کلو اٹے کی بوری نو ہزار روپے سے ڈھائی ہزار روپے کے اضافے کے بعد ساڑھے 11 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے پنجاب سے جزوی سپلائی پر پابندی کے باعث اٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی کا وزن مزید کم کر دیا گیا ہے شہر میں روٹی 20 روپے میں 30 سے 40 گرام میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ ڈبل روٹی 60 روپے میں فروخت ہو رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed