کالام میں ارلی وارننگ سسٹمز فعال کرنے کا فیصلہ

اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے لا انفورسمنٹ اور ویجیلنس کمیٹیوں کو مٹلتان، مانکیال اور گبرال/اتروڑ میں نصب تمام ارلی وارننگ سسٹمز کا تفصیلی معائنہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ برسوات انتظامیہ کے مطابق مٹلتان میں نصب ارلی وارننگ سسٹمز کا معائنہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مانکیال اور گبرال/اتروڑ میں معائنہ کا عمل جاری ہے۔ کمیٹیاں سسٹمز کی آپریشنل حالت، فعالیت اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی تیاری کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ کسی بھی قدرتی آفت یا ایمرجنسی کی صورت میں بروقت و موثر ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پیشگی انتباہی نظام کو فعال رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed