ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد13کروڑ 71لاکھ ہوگئی

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن کے نئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 13 کروڑ 71 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، تعداد چھ کروڑ 38 لاکھ ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 79 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے، سندھ میں 2 کروڑ 87 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹرز اور خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ووٹرزہیں۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 65 ہزار سے زائد جبکہ اسلام آباد میں 12 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed