حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل سے ہوگا۔ تفصیل کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز 22پروازوں کے ذریعے 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے،پہلی حج پرواز جدہ سے 391حاجیوں کو لے کر یکم جون کی صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔یکم جون کو پانچ پروازیں اسلام آباد، چار کراچی اور چار ہی لاہور پہنچیں گی،جبکہ ملتان اور سیالکوٹ میں تین، تین پروازیں اتریں گی۔ فیصل آباد میں دو اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔حج بعد ازآپریشن کے دوران سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج اداکرنیوالے ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی حجاج کرام کومجموعی طورپر 471 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائیگا،اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لیں گی۔شیڈول کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کا یہ مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔







