مسلسل برفباری، بابو سر ٹاپ پرسیاحوں کو احتیاط کی ہدایت

ناران کی ضلعی انتظامیہ نے بابو سر ٹاپ کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔انتظامیہ کے مطابق بابو سر ٹاپ پر مسلسل برفباری کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، اس لیے وہاں جانے سے قبل موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر سفر کیا جائے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ مسلسل برفباری کے باعث بابو سر ٹاپ کی سڑک اور اردگرد کے بعض علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور بعض مقامات پر سڑک صرف ون وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا کہ بابو سر ٹاپ پر شام 6 بجے کے بعد برفباری کی شدت کے باعث سڑک پر سفر تقریبا ناممکن ہوجاتا ہے،پھسلن، گاڑیوں کی بریکس کے مسائل، گلیشیئرز اور چٹانوں کے اچانک گرنے کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے باعث انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ موجود ہے۔حکام نے سیاحوں، ٹرانسپورٹروں اور عوام کو ہدایت کی کہ جب تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بابو سر روٹ پر محفوظ سفر سے متعلق ہدایات جاری نہ کی جائیں، اس وقت تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed