شمالی وزیرستان میں آپریشن، خارجی سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں چار دہشتگرد مارے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں خارجی دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد عمرعرف ثاقب تور نے اسپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیرِ زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed