امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے

امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے۔امریکی سفارت خانے کی طرف سے پاکستان کو واپس کیے قیمتی نوادرات کی نمائش اسلام آباد میں ہوئی، دو طرفہ معاہدے کے تحت امریکا پاکستان کو اب تک 23 ملین ڈالر مالیت کے 450 نوادرات واپس کر چکا ہے۔لیگیسی ریٹرنز ہوم کے عنوان سے منعقدہ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے، امریکی نمائندے ایس پال نے کہاکہ گیلری میں رکھا ہر مجسمہ اپنے اندر ایک منفرد تاریخ اور ثقافت رکھتا ہے۔ امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں پاکستان کے 514 نوادرات برآمد کرکے واپس کیے جا چکے ہیں ، ان نوادرات کی مالیت تقریبا 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے ۔تقریب سے خطاب میں وزیر ثقافت اورنگ زیب کھچی نے کہا کہ پاکستان سے چوری شدہ نوادرات کا امریکا سے واپس آنا، امریکی حکومت اور پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کا ایک قابل تعریف کارنامہ ہے۔واضح رہے کہ سرسید میموریل کے اسلام آباد میوزیم میں رکھے 150 نوادرات میں بدھا کے مجسمے، گندہارا کے ماسٹر پیسز، سکلپچرز اور چار ہزار سال قبل کے قیمیتی نوادرات شامل ہیں۔امریکا کا ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ ثقافتی ورثے کی چوری یا اسمگلنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہ محکمہ قیمتی نوادرات کو امریکی مارکیٹ پہنچنے سے قبل ہی بارڈر پر ہی پکڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed