موبائل فون سمز کی بندش کے حوالے سے نیا انتباہ جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سمز کی بندش کے حوالے سے نیا انتباہ جاری کیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ان کی موبائل فون کی سموں کی بندش سے محفوظ رہنے کے لیے نیا انتباہ جاری کیا ہے۔پی ٹی اے کے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ایسی موبائل فون سمیں جو ان قومی شناختی کارڈ نمبروں پر حاصل کی گئی ہیں، جو غیر فعال ہیں یا ایکسپائرڈ ہو چکے ہیں، ان سموں کو معطل کیا جا سکتا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے تمام موبائل فون صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ کی معیاد اور معلومات کو بر وقت اپ ڈیٹ رکھیں۔پی ٹی اے کا کہ اگر آپ کا شناختی کارڈ ایکسپائرڈ ہو کر غیر فعال ہو چکا ہے تو موبائل آپریٹر کے پاس اپنی معلومات اپ ڈیٹ کریں اور نادرا سے شناختی کارڈ فعال کروائیں۔پی ٹی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنی شناخت کی توثیق یقینی بنائیں جس سے آپ کا رابطہ محفوظ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed