ٹل پارا چنار روڈ کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس قائم’ فیصلہ جاری

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقاراحمد اور جسٹس انعام اللہ پر مشتمل بنچ نے ٹل پاڑہ چنار روڈ کی بحالی اور تحفظ سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ہائیکورٹ میں ٹل پاڑہ چنار روڈ پر ٹریفک کی بحالی اور سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار محمود علی طوری ، درخواست گزار وکلافاروق احمد خٹک ، علی عظیم آفریدی ، اسسٹنٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور اعلی پولیس حکام کے ہمراہ ڈی پی او کرم بھی بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوئے۔ ڈی پی او کرم نے عدالت کو بتایا کہ ضلع کرم میں ٹل پاڑہ چنار روڈ کی سیکورٹی کے لیے خصوصی پروٹیکشن فورس قائم کر دی گئی ہے جس میں 885 سابق پولیس اہلکار، 200 حاضر سروس جوان اور ایف سی کے 10 دستے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد صورتحال اب کافی حد تک بہتر ہے اور سڑک کا بڑا حصہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ سدہ بائی پاس سے درشور تک کا مختصر حصہ سکیورٹی خدشات کے باعث بند ہے جہاں متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈی پی او اور محکمہ داخلہ کو آئندہ سماعت پر تازہ ترین رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed