لاپتہ افراد کیس’ ڈی پی او نوشہرہ ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

پشاور ہائیکورٹ نے تین لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پٹیشن پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کو دیگر پولیس افسران سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم دیدیا ہے ۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے نوشہرہ سے مبینہ طور پر لاپتہ تین افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر مختصر حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے ڈی پی او نوشہرہ، متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او نوشہرہ کلاں و اضاخیل کو نوٹس جاری کرکے تحریری رپورٹ کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق لاپتہ افراد محمد دین، محمد نعیم اور محمد سلیم کو اگلی سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو تحریری رپورٹ کی فراہمی اور افسران کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل 11 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed