بار کونسل چیئرمین کا الیکشن بارے 30 اپریل کا حکم نامہ معطل

پاکستان بار کونسل کی اپیل کمیٹی نے خیبرپختونخوا بار کونسل کے چیئرمین کی جانب سے الیکشن سے متعلق 30اپریل کا حکم نامہ معطل کردیا اور بارکونسل کے وائس چیئرمین کی اپیل سماعت کیلئے باقاعدہ طور پر منظور کر لی ہے۔خیبر پختونخوا میں وکلاانتخابات کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواو چیئرمین کے پی بار کونسل کا 30 اپریل کا حکم نامہ معطل کر دیا ہے۔ اپیل کمیٹی نے وائس چیئرمین کے پی بار کونسل کی درخواست پر تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ وائس چیئرمین کے پی بارکونسل نے ووٹ کے حق سے محروم وکلاکا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہونے کے باعث 6 مئی کے ضلعی و تحصیل بار انتخابات ملتوی کیے تھے جسے چیئرمین کے پی بار نے کالعدم قرار دیدیا تھا۔اس کیخلاف وائس چیئرمین نے پاکستان بار کونسل سے رجوع کیا اور اپیل پر چیئرمین کا حالیہ آرڈر اپیل کے حتمی فیصلے تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس معاملے پر مزید سماعت آئندہ اجلاس میں ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed