پشاور میں قائم 3 مختلف انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، ان عدالتوں میں 180 کیسز زیرسماعت ہیں۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 اس وقت 96 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر التوا اور نمٹائے گئے مقدمات کی ماہانہ رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی 1میں 50 اور اے ٹی سی 2 میں 33 کیسز زیر التوا ہیں جبکہ اے ٹی سی 3میں سب سے زیادہ 96 مقدمات فیصلے کے منتظر ہیں۔ کارکردگی کے لحاظ سے اے ٹی سی 1نے گزشتہ ماہ 16 مقدمات کے فیصلے کیے جن میں ایک ملزم کو سزا سنائی گئی۔اس دوران 3 ملزموں کو بری، 4 کو اشتہاری قراردیا گیا جبکہ 6 ملزموں کوکیسز سے ڈسچارج کردیا گیاہے۔ اسی طرح اے ٹی سی کورٹ نمبر2 نے مجموعی طور پر 20 کیسز نمٹائے ہیں جہاں 3 ملزمان مقدمات سے بری، 5 ڈسچارج اور 9 کو اشتہاری قرار دیدیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی کورٹ 3 نے اپریل کے دوران 10 کیسز پر فیصلے سنائے ہیں جن میں ایک ملزم کی بریت، 5 کو ڈسچارج اور 3 کو اشتہاری قرار دینے کے فیصلے شامل ہیں۔







