اسلامیہ کالج پشاور کی تاخیری سمسٹر فیس پالیسی کیخلاف درخواست دائر

پشاور ہائیکورٹ میں اسلامیہ کالج پشاور کی تاخیری سمسٹر فیس پالیسی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ محمد طلحہ کی جانب سے دائر کرائی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلامیہ کالج میں سمسٹر فیس کی تاخیر پر ایک فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جبکہ لیٹ سمسٹر فیس پالیسی کا آغاز سال 2022 میں کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق وہ 2020 سے طالب علم رہا ہے، اس لیے مذکورہ پالیسی کا اطلاق اس پر نہیں ہوتا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کالج انتظامیہ نے جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی، تاہم ان رقوم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسلامیہ کالج کی لیٹ سمسٹر فیس پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور طلبہ سے وصول کی گئی رقم کی مکمل تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed