پیپلز لائرز فورم کا پی ٹی آئی وکلاء جرگہ سے اظہار لا تعلقی

پیپلز لائرز فورم نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام وکلا جرگہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے اگر ان ترامیم کے خلاف کوئی جرگہ ہوتا ہے تو پیپلز لائرز فورم اس سے بائیکاٹ کرے گی پیپلز لائرز فورم کے صدر گوہررحمان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کے اس نوعیت کے جرگے کو ہم تسلیم نہیں کرتے اور اگر لائرز کنونشن اسی کے خاتمہ کے لئے ہو رہا ہے تو پیپلز لائرز فورم کا کوئی بھی رکن اس میں شریک نہیں ہوگا۔ انہوں نے وکلا پر زور دیا کہ وہ آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے اتحاد قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہم نے ہمیشہ ائین کی پاسداری کی ہے اور ائندہ بھی کریں گے کیونکہ ائینی ترمیم کرنا صرف پارلیمنٹ کا کام ہے اور ترمیم جرگوں اور احتجاج سے نہیں ہوتا پاکستان تحریک انصاف اپنے نقش قدم پر چلیں اس سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے ہم ہمیشہ ائین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمہوریت کے لئے 14 سال قید وبند برداشت کی لیکن عوام کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کبھی نہیں کی۔ انہوں نے عدالتوں سے ریلیف حاصل کیا ہے پی ٹی ائی سے بھی درخواست ہے کہ وہ انصاف کے لئے عدالتوں کا دروازہ کٹھکٹھائیں اور غیرقانونی ہتھکنڈوں سے باز رہیں ۔پیپلز لائر فورم آج وکلا جرگے سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed