سابق ڈی جی ہیلتھ کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

پشاور کی احتساب عدالت میں سرکاری ادویات اور سرجری آلات میں اربوں روپے کے غبن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔احتساب جج محمد حامد مغل نے ملزم کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرقومی احتساب کے حوالے کر دیا۔دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے مقف اپنایا کہ ملزم کو کرپشن اور فنڈز میں خرد برد کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کے مطابق سابق ڈی جی ہیلتھ پر ادویات کی خریداری میں ایک ارب روپے سے زائد کی خورد برد، جعلی چالان کے ذریعے من پسند فرموں کو ادائیگیاں کرنے، اور فنڈز اپنی اہلیہ کے نام منتقل کر کے اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی اور مزید تحقیقات درکار ہیں، جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed