ڈیرہ اسماعیل خان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، پولیس کے مطابق ڈیرہ میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ہونے کے اس واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی 16سالہ بہن کو قتل کیا ہے، فائرنگ کا واقعہ بستی ترکھانا والی میں پیش آیا۔ریسکیو کے مطابق بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ہونے کے اس دلخراش واقعہ کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔







