پشاور کے مزید 44 پٹواریوں کو تبدیل کردیا گیا، اب تک سو سے زائد پٹواریوں کو تبدیل کیا گیا ہے تاہم پٹواریوں کے تبادلوں پر بعض پٹواریوں نے درخواستیں دیدی ہیں اور تحفظات کا اظہار کیا ہے ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پشاور کے 44 پٹواریوں کو تبدیل کردیا گیا ہے، 12 پٹواریوں کو دیگر علاقوں کی زمہ داریاں دے دی گئی ہیں، چوہاگجر کے محمد عمران کو محمد زئی نوتھیہ، سٹی کے محمد عمران کو تہکال بالا نمبرون، کانیزئی کے قیصر خان کو ماشوخیل، فتوعبدالرحیمہ کے اشفاق احمد کو دامان افغانی، شاہ عالم لکے زرشاد خان کو ہریانہ بالا، متنی کے محمد علی کو تہکال ٹو، ریونیو کے منصور احمد کو بدھئی، ملازئی کے اکرام اللہ کو شاہی بالا، لنڈی اخون احمد کے میرزمان کو اچینی بالا کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر جبار جلال کو سوڑیزئی اور عامر تیمور کو نودیھہ پایان، محمد حیات کو بدو ثمر باغ، انورعلی کو عیسی خیل، علی مرتضی کو کانیزہ، میر رحمان شاہ کو چارپریزا، محمد کامران کو ریونیوسیل کی زمہ داریاں حوالے کردی گئی ہیں، بدوثمر باغ کے رحمت الہی کو فتوعبدالرحمیہ، چارپریزا کے مسعود الرحمان کو چوہا گجر، مشترزئی کے محمد طارق کو ارمڑ بالا، باربر کے الیاس خان کو اضاخیل ٹو، شاہ عالم کے عظیم اللہ کو ڈھیری باغبانان، تہکال بالا ون کے محمد بلال کو تہکال پایان، لیگل برانچ سے طارق جاوید گل کو لڑمہ، شہاب خیل کے طاہر اللہ کو لنڈی اخون، گڑھی فضل کے محمد ظریف کو تہکال ون، اضاخیل ٹو کے محمد عارف کو بڈھ بیر، ارمڑ بالا کے عثمان غنی کو چارپریزا، عسی خیل کے انعام اللہ کو شہاب خیل۔ لڑمہ کے محمد اصغر کو شاہ عالم، ہزارخوانی کے سیف اللہ کو گڑھی فضل، سپرنٹنڈنٹ آفس کے بشیر اللہ کو تہکال بالا ٹو، بڈھ بیر مریم زئی کے ندیم اللہ کو بڈھنی، ماموں خٹکی کے عمران امتیاز کو شاہ عالم، بڈھنی کے افراہیم شاہ کو بڈھ بیر، لیٹی گیشن برانچ کے ملک افتخار علی کو مولازئی، لالا احمد کے وقار حمد کو لیگل برانچ، متھرا کے خالد نواز کو ماموں خٹکی، گڑھی باغبانان کے سید جواد شاہ کو لالااحمد، قلعہ شاہ بیگ کے سمیع اللہ کو گڑھی چندن، غلجی کندر خیل کے محمد اسرار کو گاڑا تاجک، گڑھی چندن کے امتیاز احمد کو قلعہ شاہ بیگ اور گڑھی تاجک کے گلبہار کو غلجی کند خیل تبدیل کردیا گیا ہے







