ڈکیتی کے دوران موٹرسائیکل چھیننے کا واقعہ، علاقہ چڑی بھوہر میں استرانہ قوم کی جانب سے جرگہ کی صورت میں ڈکیت سے موٹرسائیکل واپسی کے معاملے پر جانے والے افراد پر ڈکیت ذوالفقار مروت کی اندھا دھند فائرنگ، 6افراد جاں بحق ، 2زخمی ، استرانہ قوم کے مشتعل افراد نے ڈکیت کا گھر اور بورنگ نذر آتش کردیا،جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مختلف علاقوں میں ادا کر گئی ، پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر قیضار میانخیل ، ناظم سمیع اللہ استرانہ ود یگر کی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقہ کڑی شموزئی کے گائوں چڑی بھوہر میں استرانہ قوم کے افراد امن جرگہ کی صورت میں ڈکیت ذوالفقار مروت کے پاس موٹرسائیکل کی واپسی کے لیے گئے تھے کہ اس دوران ملزم نے امن جرگہ کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق استرانہ قوم سے ہے اور واقعہ کے فوری بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا،مشتعل افراد نے واقعہ کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے ملزم کے گھر اور اس کے بورنگ کو نذر آتش کر دیا، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی







