پشاور ہائیکورٹ نے ضلع نوشہرہ میں کم سن بچوں کی منشیات نوشی اور گداگری میں مبتلا ہونے کے سے متعلق دائر درخواست پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ سے جامع رپورٹ طلب کرلیا ۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔تحریری حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہے کہ نوشہرہ میں کم سن بچوں کی منشیات نوشی اور گداگری میں مبتلا ہونے سے متعلق شکایت موصول ہوئی ، شکایت کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ، دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نعمان الحق کاکا خیل اور ڈی پی او نوشہرہ عدالت میں پیش ہوئے ، ڈی پی او نوشہرہ نے ڈیٹا جمع کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، تحریری حکم نامے میں حکم دیا گیا کہ ڈی پی او نوشہرہ منشیات نو اور منشیات سپلائی کرنے میں ملوث بچوں کی تفصیل پیش کرے ، منشیات کے مقدمات میں نامزد بخوں کی تفصیل بھی پیش کیا جائے ، گداگری میں ملوث بچوں کی رپورٹ بھی پیش کیا جائے ، ضلع میں گداگری کروانے اور منشیات فروشی میں ملوث نیٹ ورکس سے متعلق بھی ڈیٹا فراہم کیا جائے ، حکم منشیات فروشی اور گداگری میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کاروائی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے ، منشیات اور گداگری سے تحفظ اور بحالی سے متعلق اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کیا جائے ، جامع ڈیٹا چار مارچ تک عدالت میں پیش کیا جائے ۔







