جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم جاں بحق

جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم موقع پر  جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں زیر حراست ملزم جاں بحق  ہوگیا جب کہ پولیس نے حملہ آور کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کر لیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو مردان جیل سے تاریخ پر  پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا ۔فائرنگ کے بعد  مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل  کردیا گیا جب کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ فریقین کے مابین قتل کے معاملے کی سابقہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed