حکومتی نااہلی کے باعث قوم سود تلے دبی ہوئی ہے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ، حکومتی نااہلی سے ٹیکسز میں اضافہ اور قوم سود کی ادائیگیوں تلے دبی ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ حکومتی پالیسیوں کے باعث زوال کا شکار ہے، صنعتیں بند اور مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع نہیں مل رہے، حکومتی نااہلی سے ٹیکسز میں اضافہ اور قوم سود کی ادائیگیوں تلے دبی ہوئی ہے، تربیلا ڈیم سے پانچ ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہو رہی ہے، پانی سے بجلی سولر کے بعد سب سے سستی ہے مگر نئے ڈیم تعمیر نہیں ہو رہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے اور واپس آ کر عوام پر حکمرانی کرتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان کی انتخابی مہم چلائی، یحیی خان، ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمن کے فیصلوں سے ملک دولخت ہوا۔حافظ نعیم نے کہا کہ چند خاندانوں نے ملک کو اپنی ملکیت بنا رکھا ہے، جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کا گٹھ جوڑ مسلط ہے، چینی اور آٹا مافیا ملک کا استحصال کر رہے ہیں، ہر پارٹی کے اپنے اے ٹی ایم ہوتے ہیں جو بعد میں مسلط ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معدنیات سے مالامال صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، صنعتی لاگت کم کیے بغیر روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed