ملٹری کورٹ کی سزائوں کیخلاف سماعت 12 فروری تک ملتوی

پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ کی جانب سے پانچ ملزمان کی سزائوں کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت 12 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔ رٹ درخواستوں پر کیسز کی سماعت پشاورہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔اس دسران درخواست گزار رائیس، عدنان احمد، سہراب خان،بشیراحمد اور رحیم اللہ کی جانب سے کیس کی پیروی بیرسٹر عامراللہ خان چمکنی جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل آٹارنی جنرل ثنااللہ پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ پانچ رٹ پٹیشن ہیں، ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ نے عدالت کوبتایا کہ ہم ہر کیس میں ریکارڈ سر بمہر حالت میں عدالت میں جمع کرتے ہیں، ان کیسز میں ملٹری کورٹ نے سزا سنائی ہے۔انھوں نے فیلڈ مارشل کورٹ میں اپیل بھی دائر کی ہے اور یہاں بھی آئے ہیں، فیلڈ مارشل کورٹ میں اپیلوں پر فیصلہ تک انتظار کریں، وکیل درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ یہ پہلے کہتے تھے کہ اپیل دائر نہیں کیا اب کہتے ہیں کہ وہاں پر اپیل زیر سماعت ہے۔ فیلڈ مارشل کورٹ میں اگر ہمارے اپیلیں ہے تو اس کا ریکارڈ کو ہمیں دے دیں، 2024 میں سزائیں ہوئی ہے، اب تک اپیل پر فیصلہ ہونا چاہئے تھا، ہمیں تو یہ ریکارڈ بھی نہیں دیتے ہیں ۔سپریم کورٹ نے سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کو قانونی قرار دیا یے سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا ہے اس دوران جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ جس بنچ نے اس کیس کو پہلے سنا ہے ہم اس کو اسی بنچ کو بھیج دیتے ہیں جس پر وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جیسا عدالت کو مناسب لگیں، فاضل بنچ نے کیس دوسرے بنچ کو ارسال کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed