پشاور یونیورسٹی میں لڑکیوں کی ماڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے تحقیقاتی رپورٹ میں سخت کاروائی کے اقدامات کی سفارشات کی گئی ہے جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے والی افراد کی نشاندہی شروع کر دی گئی ہے جبکہ بعض والدین نے اپنی بچیوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے جبکہ بعض طلبہ نے طویل چھٹیاں لے لی ہے ویڈیو بنانے والے نوجوانوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے ابتدائی طور پر مختلف کیمروں سے حال میں موجود افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق ویلکم پارٹی کے دوران طالبات کی ماڈلنگ ویڈیو کی تحقیقاتی رپورٹ وائس چانسلر کو بھجوائی گئی ہے جبکہ اس کی ایک کاپی صوبائی حکومت کو بھی بھجوائی گئی ہے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں بعض افراد کو معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے حوالے سے طلبہ کے خلاف بھی کاروائی کی امکانات ہے۔







