بنگلادیش کا آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار

بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنے والے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے ورلڈکپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، بنگلادیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزا جاری کیا۔ آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed