159ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل ‘ اسمبلی میں داخلہ بند

الیکشن کمیشن کی جامب سے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 159ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی، جبکہ اس کے ساتھ ہی انہیں پارلیمنٹ میں داخلے سے بھی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکانِ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی تھی۔ذرائع کے مطابق 159ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی، ان میں قومی اسمبلی کے 32، پنجاب اسمبلی کے 50، سندھ اسمبلی کے 33، اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 28، بلوچستان اسمبلی کے 7 اور سینیٹ کے 9 ارکان شامل ہیں۔یاد رہے کہ معطل ارکان رکنیت بحال ہونے تک پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے، الیکشن ایکٹ کے تحت اراکین اسمبلی15جنوری تک مالی گوشوارے جمع کرانے کے پابند تھے، علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی نے 32ارکان کو اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے پر ایوان میں داخلے سے روک دیا۔سپیکر نے کہا کہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کو حاضری نہ لگانے دی جائے، ایک رکن ابھی بھی ایوان میں ہے وہ خود ہی چلا جائے، لسٹ موجود ہے اپنے نام دیکھ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed