نتھیا گلی سے اسلام آباد کیلئے لگژری ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا ہے ایک ہزار ڈالر پر ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو لگژری ہیلی کاپٹر کے ذریعے نتھیا گلی سے اسلام آباد اور اسلام سے نتھیا گلی تک پہنچایا جارہا ہے سیاحتی سفر بائی روڈ 2تین گھنٹے، جبکہ ھیلی کے ذریعے دورانیہ 30 منٹ ہے ، 1گھنٹے کے راونڈ ٹرپ کا دو طرفہ کرایہ فی کس 1ہزار ڈالر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سفری نیٹ ورک میں ایک اعلی معیار کی نئی سہولت شامل ہو گئی جہاں نتھیا گلی کے لیے لگژری ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کر دیا گیا ، جس کے ذریعے گلیات جانے والا دو سے تین گھنٹے کا بائی روڈ سفر محض 30 منٹ کے دلکش فضائی سفر میں تبدیل ہو گیا ۔







