نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں معمولی زبانی تکرار پر بھائی نے بھائی پر چھری سے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا ،ملزم فرار جبکہ پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں قاتل بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں مسما نرگس زوجہ شاہ زیب ساکن اخون پنجو بابا اکبر پورہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں حسب معمول صبح نیند سے بیدار ہوئی اور اپنے گھریلو کاموں میں مصروف تھی جبکہ میرے دو بیٹے سمیع اللہ ولد شاہ زیب اور محمد عادل ولد شاہ زیب اپنی رہائشی کمرے میں اپنی اپنی چارپائیوں پر موجود تھے کہ اس دوران میرے بیٹوں محمد عادل اور سمیع اللہ کے مابین زبانی تکرار شروع ہوئی بات تلخ کلامی سے بڑھ کر سمیع اللہ نے گھر میں پڑی چھری اٹھا کر اپنے ہی بھائی پر چھری سے وار کیا جس سے میرا بیٹا محمد عادل ولد شاہ زیب لگ کر شدید زخمی ہوگیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں قاتل بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے وجہ عناد دونوں بھائیوں کے مابین زبانی تکرار بتائی جارہی ہے۔







