پی ٹی وی پشاورسنٹر میں آتشزدگی،ایگزیکٹو منیجر ایڈمن کا دفتر خاکستر

پی ٹی وی پشاورسنٹر میں آگ لگ گئی،آگ لگنے سے ایگزیکٹو منیجر ایڈمن کے دفتر جل کر خاکستر ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاکستان ٹیلی ویژن پشاورسنٹر میں آگ بھڑک اٹھی،ریسیکوحکام کے مطابق آگ ایگزیکٹو منیجر ایڈمن کے دفتر میں لگ گئی، آگ لگنے سے دفتر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،ریسکیو 1122کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکلز اور ایمبولنسز جائے حادثہ پر پہنچ گئی،، فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 45 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed