پاک افغان بارڈر کی بندش کی 72 دن مکمل ہو گئے ہیں تاہم 72 دنوں میں پشاور میں ریکارڈ مہنگائی میں کمی ا گئی ہے تاہم افغانستان میں صورتحال بدترین سے بدترین ہوتی جا رہی ہے بیک وقت صوبے کی معیشت پر دو اثرات مرتب ہو رہے ہیں کاروباری افراد کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ عام شہریوں کے لیے مہنگائی کے حوالے سے مشکلات میں کمی اگئی ہے پشاور میں چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔گڑ کی سپلائی بند ہونے کے باعث قیمتوں میں مسلسل کمی ا رہی ہے پشاور میں ٹماٹر 50 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں گوبھی 20 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے کچالو 30 روپے فی کلو الو نیا 40 روپے فی کلو الو سفید 30 روپے فی کلو پیاز 80 روپے فی کلو لیموں 70 روپے فی کلو۔گول بینگن 50 روپے فی کلو لیسن 200 روپے فی کلو کدو 50 روپے فی کلو مٹر 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں گوشت کی خرید و فروخت میں مہنگائی کے باعث 100 فیصد تک کی کمی ا گئی ہے رمضان المبارک تک بارڈر کی بندش کی باعث شہر میں مزید مہنگائی میں کمی ا جائے گی سبزیوں کی خرید و فروخت میں کمی ا رہی ہے دالوں کی قیمتوں میں کمی اگئی ہے







